علاقائی
خلاصہ
- کوٹ مومن: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 2 کوٹ مومن کے قریب ایس یو وی گاڑی آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئیں۔
ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق ڈرائیور کی توجہ ہٹنے کے باعث ایس یو وی ٹرک سے ٹکرا گئی، ایس پی موٹروے پولیس فیصل اکرم بھی موقع پر پہنچ گئے۔
جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔