بھائی کی جان بچانے والی 13 سالہ بہن نہر میں ڈوب کر جاں بحق

بھائی کی جان بچانے والی 13 سالہ بہن نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو 1122 کے مطابق خیرپور ٹامیوالی کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 13 سالہ لڑکی انیلا اپنے دو بھائیوں کے ساتھ نہر سے پانی بھرنے آئی تھی۔

حکام کا کہنا تھاکہ دونوں بھائی نہانے کے لیے نہر میں اترے، اس دوران ایک بھائی ڈوبنے لگا، انیلا نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی کی جان بچا لی، تاہم خود نہر کے تیز بہاؤ میں بہہ کر ڈوب گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ انیلا کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔