علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) صوبائی الیکشن کمیشن نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث بلوچستان میں 9 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران متعدد وارڈز میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خضدار میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 12، میونسپل کمیٹی قلات کے وارڈ نمبر 13، ضلع حب کی یونین کونسل نمبر 16 کے وارڈ نمبر 3 اور یونین کونسل نمبر 17 کے وارڈ نمبر 5 میں پولنگ آئندہ احکامات تک ملتوی رہے گی۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حلقوں میں نئی پولنگ کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی، جبکہ ملتوی کیے گئے علاقوں میں پولنگ آئندہ احکامات تک نہیں ہوگی۔