علاقائی
خلاصہ
- دادو: (دنیا نیوز) گھر میں کھٹمل مار سپرے کے دوران زہریلی گیس پھیلنے سے دم گھٹنے کے باعث 2 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق بچوں میں 8 سالہ عمیر اور 5 سالہ عثمان ولد علی قریشی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران ایک خاتون بھی زہریلی گیس سے بے ہوش ہوگئی، جسے تشویشناک حالت میں سپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔