تھرپارکر: دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

تھرپارکر: دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق ضلع بدین کے علاقے ملکاڻي شریف سے بتایا جا رہا ہے۔

جاں بحق افراد میں مہرن ولد یوسف لغاری، شعبان ولد جان محمد لغاری اور ریشو ولد مومجی کولہی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال مٹھی منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔