وہاڑی میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

وہاڑی میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے متاثرہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔