مریدکے میں ٹریفک حادثات: نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

مریدکے میں ٹریفک حادثات: نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

سٹی ایریا میں کار نے 24 سالہ عمیر اقبال کو کچل دیا، عمیر اقبال سڑک کراسنگ کے دوران کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، چلتے رکشہ سے گر کر 11 سالہ سبحان شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے عمیر کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والے سبحان کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، موٹر وے پولیس نے کار حراست میں لے لی جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔