علاقائی
خلاصہ
- قصور: (دنیا نیوز) پنجاب علاقے قصور میں ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ کھڈیاں بائی پاس چونیاں روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے دو موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ اللہ دتہ اور 17 سالہ بلاول کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔