علاقائی
خلاصہ
- شکرگڑھ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں دو موٹر سائیکلوں اور کار میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق منظور پورہ پلاٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں تینوں زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب حادثے کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے جائے حادثے سے شواہد اکٹھے کیے، عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔