شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

حادثہ منگھو پیرخیر آباد میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والے عبدالعزیز کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، کار ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔