علاقائی
خلاصہ
- کراچی میں انسداد سگ گزیدگی سے ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے۔ سندھ میں رواں سال ریبیز سے مرنے والےافراد کی تعداد 22 ہوگئی۔
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سگ گزیدگی کے باعث ایک اور ہلاکت ہوگئی، جس کے بعد سندھ میں رواں سال ریبیز سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔
جناح ہسپتال کراچی میں زیرعلاج 11 سالہ بچہ انتقال کرگیا، ہسپتال حکام کے مطابق جاں بحق بچے کا تعلق میرپور خاص سے تھا اور اسے چند روز قبل علاج کے لیے جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔
والد کے مطابق ابوبکر کو دو ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد اسے اینٹی ریبیز ویکسین بھی لگوائی گئی تھی، تاہم جمعہ کی صبح وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
سندھ میں رواں سال سگ گزیدگی کے واقعات کے بعد ریبیز سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث بن رہا ہے۔