کامونکے: ریلوے لائن کراس کرتے 30 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

کامونکے: ریلوے لائن کراس کرتے 30 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

حادثے کے بعد ٹرین کچھ دیر رکی، بعدازاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی، حادثے میں جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جلد رابطہ کرکے لاش ان کے حوالے کر دی جائے گی۔