مظفر گڑھ کینال میں رکشہ گرنے سے ڈوبے 3 بچوں کی نعشیں بھی مل گئیں

مظفر گڑھ کینال میں رکشہ گرنے سے ڈوبے 3 بچوں کی نعشیں بھی مل گئیں

ریسکیو حکام کے مطابق آٹھویں روز ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتہ 3 بچوں کی نعشیں ملنے کے بعد مجموعی طور پر 15 نعشیں نکالی گئی ہیں، نہر میں ڈوب کر جاں بحق افراد میں 12 بچے اور 3 خواتین شامل تھے۔

حکام کے مطابق ملنے والی نعشوں کی شناخت 10 سالہ یاسر، 9 سالہ شاکر اور 6 سالا منیب کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آخری تین لاپتہ بچوں کی نعشیں ملنے کے بعد حادثے میں لاپتہ تمام افراد کی تلاش کر لی گئی ہے، ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ریسکیو آپریشن مںی ملنے والے تین بچوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 11 اگست کو باراتیوں سے بھرا رکشہ مظفر گڑھ کینال میں گر گیا تھا جس میں 26 افراد سوار تھے، حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے 11 افراد کو نہر سے بر وقت نکال کر بچا لیا تھا۔