دنیا
خلاصہ
- بڈاپسٹ: (ویب ڈیسک) ہنگری کے قصبے میزوکیرستیز کے قریب پولینڈ کی بس کو حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی پرورٹ کے مطابق یہ بات ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگائر فیس بک پر اپنے بیان میں کہی، حادثہ مشرقی ہنگری کے قصبے میزوکیرستیز کے قریب پیش آیا، بس موٹروے کے ذریعے نیریہازا شہر کی جانب جا رہی تھی، بس میں کل 57 مسافر اور 2 ڈرائیور سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بس کے ڈرائیور کو ممکنہ طور پر دورانِ ڈرائیونگ نیند آ گئی، جس کے باعث بس کھائی میں جا گری اور الٹ گئی۔
حادثے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔