شہرِ قائد کے ہاکس بے کے قریب سمندر میں دو افراد ڈوب گئے

شہرِ قائد  کے ہاکس بے کے قریب سمندر میں دو افراد ڈوب گئے

 ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی جبکہ دوسرے شخص کی تلاش تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکار سمندر میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں اور ڈوبنے والے دوسرے شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ہاکس بے اور کراچی کے دیگر ساحلی مقامات پر سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریسکیو ٹیموں کو سرچ آپریشن کرنا پڑا۔