دنیا
خلاصہ
- کِلڈیئر: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 نوجوان ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کاؤنٹی کِلڈیئر میں علی الصبح تقریباً 3 بجے پیش آیا، جہاں ایک گاڑی سڑک کی مخالف سمت میں جا رہی تھی جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں شدید نوعیت کا فرنٹَل تصادم ہوا۔
حادثے میں ایک گاڑی میں سوار 5 نوجوان جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دوسری گاڑی میں موجود 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 2 خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ ایک نوجوان خاتون اور ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
آئرش پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پولیس محتسب ادارے فوسرو نے بھی معاملے کی آزادانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔