کراچی: گاڑی تلے کچلے جانے سے معمر شخص جاں بحق

کراچی: گاڑی تلے کچلے جانے سے معمر شخص جاں بحق

حادثہ منگھوپیر کے علاقے خیرآباد زیبو گوٹھ بائکو پمپ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالعزیز ولد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ مبینہ طور پر گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، کار ڈرائیور کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔