علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کر دی جبکہ نوجوان کی شناخت اور حادثے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔