علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) مالک مکان کی بیٹی نے گھر خالی کرانے کے لیے خاتون خانہ پر مبینہ حملہ کرکے اس کا کان کاٹ ڈالا، تھانہ آر اے بازار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق مدعیہ نے بیان دیا کہ اس کے خاوند کی عدم موجودگی میں مالک مکان بشیر گھر میں گھس آیا، اگست کا کرایہ ادا کر رکھا ہے لیکن گھر فوری خالی کرنے کا کہا گیا۔
مدعیہ کے مطابق بشیر کے ساتھ اس کی بیٹی اور دو نامعلوم افراد بھی تھے، تکرار کے دوران اچانک بشیر کی بیٹی نے حملہ کردیا اور دائیں کان کو دانتوں سے کاٹ ڈالا، جس سے کان آدھا الگ ہوگیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق خاتون کے شور کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔