علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) فیصل آباد روڈ پر خیابانِ نوید کے قریب تیز رفتار کار نے نرسری کے سامنے بیٹھے 2 افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ مرجان خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سالہ حمزہ رؤف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حمزہ رؤف کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور وہ تاحال بے ہوشی کے عالم میں ہے، زخمی شہری کی حالت تشویشناک بتائی بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔