پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ڈی پی او چنیوٹ کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ڈی پی او چنیوٹ کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش

ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے چودھری عرفان صادق تارڑ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ڈی پی او چنیوٹ نے زیر التوا مقدمات کے چالان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ میں تمام مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ نے تفتیش کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان مؤثر رابطے سے مقدمات کی پیروی اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

چودھری عرفان صادق تارڑ نے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کو خراج تحسین پیش کیا۔

بہترین کارکردگی کے اعتراف میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ڈی پی او چنیوٹ کو خصوصی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

ملاقات میں پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے اور مقدمات کے بروقت چالان عدالتوں میں پیش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔