ملتان میں تھانے کی حراست سے ملزم فرار، 2 پولیس اہلکار گرفتار

ملتان میں تھانے کی حراست سے ملزم فرار، 2 پولیس اہلکار گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کو دو روز قبل مظفرگڑھ سے سونا چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے تھانے سے فرار ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 2 پولیس ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔