شیخوپورہ میں ٹرک اور موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے دو نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ میں  ٹرک اور  موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے دو نوجوان جاں بحق

حادثہ کوٹ پنڈی داس روڈ پر موٹر وے پل کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس سے  دونوجوان موقع پر دم توڑ گئے اور  دو زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں اور زخمی نوجوانوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 27 سالہ حسن ولد خوشی محمد اور 18 سالہ معاویہ عمر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ معاویہ رمضان اور 22 سالہ عمیر اسلم شامل ہیں، جو کوٹ پنڈی داس کے رہائشی تھے۔

حادثے کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔