علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) این سی سی آئی اے نے بھرتیوں کے دوران امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، حکومت سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے اور عبداللہ گوٹھ کراچی میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے۔
ملزم مبینہ طور پر این سی سی آئی اے کی بھرتیوں کے لیے امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فراہم کرنے میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزم کو برآمد ہونے والے جعلی سرٹیفکیٹس سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔