چار پٹرول پمپس سے مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز ملنے پر سربمہر، مقدمات درج

چار پٹرول پمپس سے مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز ملنے پر سربمہر، مقدمات درج

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز ملنے پر چار پٹرول پمپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے جب کہ چاروں کے این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 43 پٹرول پمپس کی انسپکشن کی گئی، جس کے دوران 14 پٹرول پمپس کی 42 نوزلز میں ردوبدل کی تصدیق ہوئی، جنہیں موقع پر ہی سیل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ 29 پٹرول پمپس پر فیول کی پیمائش مقررہ معیار کے مطابق درست پائی گئی۔

دوسری جانب شہریوں کو مقررہ مقدار سے کم پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کم پیمائش کرنے والے پٹرول پمپس سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔