علاقائی
خلاصہ
- ہری پور: (دنیا نیوز) تربیلہ ڈیم کے ٹی فائیو پاور پراجیکٹ میں سرنگ اور پاور ہاؤس میں داخل ہونے والا پانی نکال لیا گیا ہے جب کہ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کے مطابق واقعے کے بعد پاور پراجیکٹ کے تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، پاور پراجیکٹ کا صرف ایک حصہ منہدم ہوا ہے، تاہم صورتحال قابو میں ہے۔
وسیم احمد کا کہنا تھا کہ واپڈا کی تکنیکی ٹیم اور ہری پور پولیس موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں، قریبی آبادیوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔