علاقائی
خلاصہ
- نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) ابڑان کے قریب گاؤں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے والد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نوجوان غلام مجتبیٰ تگر نے تین روز قبل لاڑکانہ کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے رشتے داروں نے گاؤں پر حملہ کرکے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دولہے کے والد جان سے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئی۔