دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند

دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم فور کے دیگر تمام حصے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے دن کی روشنی کو ترجیح دیں، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے۔

موٹروے پولیس نے دوران سفر رفتار کم رکھنے، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے اور لین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں جبکہ گاڑیوں کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھیں۔