راولپنڈی میں ناقص کارکردگی پر 5 ایس ایچ اوز معطل، ایک لائن حاضر

راولپنڈی میں ناقص کارکردگی پر 5 ایس ایچ اوز معطل، ایک لائن حاضر

معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر طاہر محمود، ایس ایچ او گنجمنڈی سب انسپکٹر وحید احمد، ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر علی حسین، ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر طارق گوندل اور ایس ایچ او گوجر خان انسپکٹر محمد جمیل شامل ہیں، ایس ایچ او بنی انسپکٹر فضل اکبر کو لائن حاضر کر دیا گیا۔

سی پی او سردار غیاث گل نے کہا کہ جرائم کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران ہی عہدوں پر رہ سکیں گے، محکمہ میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں۔

دوسری جانب ملزمان سے مبینہ گٹھ جوڑ اور ناقص تفتیش کے الزام میں انسپکٹر انویسٹی گیشن شکیل کیانی اور اے ایس آئی انویسٹی گیشن طارق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ترجمان کے مطابق دونوں افسران کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نے مقدمے کو مشکوک بنانے اور ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے ناقص تفتیش کی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔