خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی جبکہ پی کے سرٹ اور روسی سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
پی کے سرٹ اور کیسپرسکی تربیت اور آگاہی پروگرام شروع کریں گے، پی کے سرٹ اور کیسپرسکی کے درمیان یہ شراکت داری ملک میں سائبر مزاحمت کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔
پی کے سرٹ اور کیسپرسکی پاکستان میں سائبر خطرات سے متعلق معلومات کے پیشہ ورانہ تبادلے کو یقینی بنائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ نے کہا کہ کیسپرسکی کے ساتھ شراکت داری قومی سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے، سائبر جاسوسی، ڈیٹا لیک، اہم تنصیبات پر حملے اور غلط معلومات کی مہمات سے نمٹنا ضروری ہے۔
کیسپرسکی نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی کے تحفظ کیلئے مضبوط سائبر سکیورٹی ناگزیر ہے، پی کے سرٹ کے ساتھ تعاون پاکستان کی محفوظ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔