آج شب چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا

آج شب چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا

مکہ مکرمہ میں رات 10 بج کر 24 منٹ 40 سیکنڈ پر چاند مقامی میریڈین لائن عبور کرتے ہوئے تقریباً 90 ڈگری کی بلندی پر پہنچ جائے گا، یعنی وہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آسمان میں بلند ترین مقام پر ہوگا۔

سعودی ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیگر چمک دار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے اور چاند کا یہ دلکش منظر عام آنکھ سے بھی بآسانی دیکھا جا سکے گا جس کے لیے کسی خصوصی آلات کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ماہرین کے مطابق جب چاند عین خانۂ کعبہ کے اوپر ہوگا تو دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمان اس سمت کی طرف رخ کر کے نہایت آسانی سے قبلہ رُخ کا درست تعین کر سکیں گے، یہ موقع خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ثابت ہوگا جو قبلے کی درست سمت جاننے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔