نیشنل ایکشن پلان آن پاپولیشن کے اہداف ادھورے، عملدرآمد سست روی کا شکار

نیشنل ایکشن پلان آن پاپولیشن کے اہداف ادھورے، عملدرآمد سست روی کا شکار

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 67 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح 2.5 فیصد ہے۔

دستاویزات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2025 تک آبادی میں اضافے کی شرح 1.5 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔

منصوبے میں 2030 تک شرح نمو کو مزید کم کرکے 1.1 فیصد تک لانے کا ہدف بھی شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2030 تک فی خاتون اوسط بچوں کی تعداد 2.2 تک لانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مانع حمل ادویات اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی عدم فراہمی اہداف کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہے۔

آبادی میں اضافے پر قابو پانے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کو مزید وسعت دینے اور اسے مؤثر بنانے کی تجویز دی گئی ہے، 2030 تک مانع حمل ذرائع کے استعمال کی شرح 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔