ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون

ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ناگا خاتون نے دعویٰ کیا کہ ناگا عوام نے 14 اگست کو برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی، تاہم برطانوی انخلا کے بعد بھارت نے ناگا علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔

انہوں نے ناگا عوام کی آزادی کی جدوجہد کا موازنہ کشمیریوں اور سکھوں کی تحریکوں سے کرتے ہوئے عالمی برادری سے ناگا عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

ناگا خاتون کا کہنا تھا کہ ناگا قوم کی اپنی تاریخ، ثقافت، زبان، سرزمین اور فوج ہے اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے بھارتی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی پرچم کو قبضے کی علامت قرار دیا اور ویڈیو میں اسے نذرِ آتش بھی کیا، ناگا عوام کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے اور آزادانہ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ناگا خاتون نے پاکستانی عوام سے ناگا عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ناگا عوام آزادی کے حصول تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔