پہلی فٹ گالف چیمپئن شپ برطانیہ نے جیت لی

Published On 25 May 2017 10:34 PM 

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سجا فٹ گالف چیمپئن شپ کا میلہ، منفرد کھیل میں شرکاء فٹبال لیے میدان میں اترے اور گالف کلب کے بجائے پیروں کا استعمال کیا، یعنی ایک ٹکٹ میں دو دو کھیلوں کے مزے لیے۔

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ہونے والی پہلی فٹ گالف چیمپئن شپ میں برطانیہ کی ٹیم نے میزبان ملک کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سجا فٹ گالف چیمپئن شپ کا میلہ، منفرد کھیل میں شرکاء فٹبال لیے میدان میں اترے اور گالف کلب کے بجائے پیروں کا استعمال کیا، یعنی ایک ٹکٹ میں دو دو کھیلوں کے مزے لیے۔ دلچسپ مقابلے میں امریکا اور برطانیہ کی ٹیموں کے کھلاڑی فٹبال کو ھول کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ برطانیہ کی ٹیم نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی فٹ گالف چیمپئن شپ جیت لی۔