ورلڈ کپ ریسلنگ کے مقابلے، ریسلر فرقان کمر کس لی

Published On 06 Feb 2018 09:17 PM 

ملتان: (دنیا نیوز) ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد ملتان کے ریسلر فرقان احمد نے ترکی میں شیڈول ورلڈ کپ ریسلنگ کو جیتنے کے لئے کمر کس لی ہے، جس کے لئے وہ اکھاڑے میں داؤ پیچ لڑاتے نظر آتے ہیں۔

ملتان سے تعلق کھنے والے ریسلر فرقان کو بچپن سے ہی پہلوانی کا جنون کی حد تک شوق ہے، یہی وجہ ہے کہ محدود وسائل کے باوجود یہ پہلوان ترکی میں ہونے والے ورلڈ کپ ریسلنگ میں اپنی صلاحیتیں دیکھانے کے لئے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔

فرقان احمد ورلڈ چیمپین شپ اور ساؤتھ ایشن چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈلز اپنے نام کر چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے بھی پر عزم دکھائی دیتا ہے۔

فروری سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں فرقان احمد 100 کلو گرام کے میٹ اور فری ریسلنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جس میں 31 ممالک کے پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔