ریوڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) رافیلا سینٹوس برازیل کے کوسٹاریکا کیخلاف میچ میں دوسرے گول پر جذباتی ہوگئیں اور ٹیم کی جیت کی خوشی میں اپنا بازو تڑوا بیٹھیں۔
برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار جونیئر کی بہن رافیلا سینٹوس برازیلین ٹیم کی جیت کی خوشی میں اپنا بازو تڑوا بیٹھیں۔ کوسٹاریکا کیخلاف اہم میچ میں برازیلین فٹبالر نے انجری ٹائم کے دوران اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول سکور کیا، تو ان کی بہن کی خوشی دیدنی تھی جو اسی دوران اپنی سہیلیوں کے ساتھ جشن منارہی تھیں۔ خوشی سے سرشار تمام لڑکیاں ایک دوسرے پر جا گریں جس کے سبب رافیلا سینٹوس کے بازو میں فریکچر ہو گیا۔
Clumsy Rafa, but always manages to take selfies no matter the situation pic.twitter.com/TiLz4KRiNh
— Rafaella (@RafaellBeckran) June 24, 2018
رافیلا سینٹوس نے زخمی بازو کی تفصیلات کے ساتھ اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔