زیروگریوٹی میں دوڑنے کا چیلنج، یوسین بولٹ نےمیدان مارلیا

Last Updated On 17 September,2018 05:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی ریکارڈ یافتہ جمیکن کھلاڑی یوسین بولٹ کو دوڑ میں جیتنے کے لیے کشش ثقل کی بھی ضرورت نہیں، انہوں نے زیرو گریوٹی میں بھی اپنے مخالفین کو شکست دے دی۔

دنیا کے تیز ترین انسان ہونے کا لقب رکھنے والے سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک خلائی جہاز میں ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس چیلنج ریس میں یوسین بولٹ نے فتح حاصل کی۔ یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ خلاء میں ریس لگانا ان کے لیے ایک انوکھا تجربہ تھا، جس سے وہ خوب محظوظ ہوئے۔

واضح رہے کہ یوسین بولٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 58 سیکنڈز میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement