کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں خواتین ہاکی کھلاڑیوں نے قومی کھیل کی ترقی کے کمر کس لی، گھر کا کام کاج ختم کرنے کے بعدروشن مستقبل کی تلاش میں گراونڈ میں سخت محنت کر رہی ہیں۔
قومی کھیل کو کھویا ہوا مقام دلانے کا مشن لئے کراچی کی ہاکی خواتین کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، سکول، کالج جاتی ہیں اور جلدی سے گھر کا کام بھی ختم کرتی ہیں اور اس کے بعد ہاکی کھیلنے گرائونڈز میں پہنچ جاتی ہیں۔
عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں گھنٹوں پریکٹس کرنے والی یہ لڑکیاں پرعزم ہیں کہ قومی ٹیم میں شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کریں گی، کھیل پر مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے اپنی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دے رکھی ہے۔