آرمی چیف سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات، پروفیشنل باؤٹ کی جیت پر مبارکباد

Last Updated On 20 September,2019 03:33 pm

روالپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد وسیم کو عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی اور فتح پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپ جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے، ہم آپ جیسے نوجوانوں کو کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔
 

Advertisement