نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی باکسر ڈیونٹے وِلڈر نے برتری دکھاتے ہوئے کیوبین حریف کو ہرا کر ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی، ساتویں راؤنڈ کے آخری سیکنڈ کا مکا فیصلہ کن ثابت ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس ویگس کے گرینڈ گارڈن ارینا میں باکسنگ کا بڑا رِنگ لگا، امریکی باکسر ڈیونٹے وِلڈر نے ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے دوران حریف لوئس آرٹز کو ناک آؤٹ کیا، 12 راؤنڈ کی باؤٹ کے دوران ساتویں راؤنڈ کے آخری سیکنڈ کا مکا فیصلہ کن ثابت ہوا۔
بڑی جیت کے بعد امریکی باکسر کاخوب جشن منایا، پرستار بھی جھومنے لگے، ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ کے ٹائٹل کے لیے ڈوئنٹے وِلڈر Deontay Wilder اور کیوبا کے لوئس آرٹز Luis Ortiz مدمقابل ہوئے۔
ناک آؤٹس کے ماہر اور برونز بمبر کے نام سے مشہور امریکی باکسر شروع سے ہی چھائے رہے، مکوں کی برسات کر دی۔ دس کم یعنی اکتیس باؤٹس کا تجربہ رکھنے والے لیوس آرٹز نے بھی خوب ہمت دکھائی۔
بارہ میں سے ساتویں راؤنڈ کا مقابلہ شروع ہوا، آخری سیکنڈ میں ڈیونٹے وِلڈر نے سیدھا پنچ منہ دے مارا جس سے کیوبن حریف نیچے گر گئے۔ ریفری نے ناک آؤٹ کا فیصلہ سنا دیا، ناک آؤٹس کی شہرت رکھنے والے ڈیونٹے ولڈر فاتح قرار پائے۔