واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست شکاگو کے باکسنگ رنگ میں شدید زخمی ہنے والے فائٹر پیٹرک ڈے تاحال ہوش میں نہ آ سکے جس سے پرستاروں میں تشویش بڑھنے لگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکے بازی کے خوفناک کھیل باکسنگ میں پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل ہوئے۔ سپر ویلٹر ویٹ کے دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو باکسنگ سے ہسپتال پہنچایا گیا
شمال مشرقی میموریل ہسپتال شکاگو میں زیر علاج 27 سالہ امریکی باکسر ابھی تک بے ہوش ہی ہیں، دماغ کی ہڈی میں انجری کے باعث ڈاکٹرز اور پرستاروں کو شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات کو ہونے والی فائٹ سے لیکر اب تک کھلاڑی دماغ کی شدید انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہیں ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
Please PRAY for Patrick Day !!
— MMA India (@MMAIndiaShow) October 13, 2019
He got knocked out in his fight against Charles Cornwall and is still unconscious from that KO. He was taken to the ICU and was having seizures#UFCTampa #Boxing pic.twitter.com/3zMxfB6fgb
پیٹرک کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم 27 سالہ باکسر کو بہت زیادہ دعائیں دے رہے ہیں، کسی بھی تعاون کے لیے پوری باکسنگ کمیونٹی حاضر ہے۔
Pat Day makes any room he is in a better place. I’ve never met anyone who’s met Patrick and not liked him. Never heard him utter a mean word. Never saw him greet someone without a big smile. Life doesn’t seem fair sometimes. Please keep Pat in your prayers, thoughts, and hearts. https://t.co/bfAyzEKu4y
— Lou DiBella (@loudibella) October 14, 2019
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کچھ بہتری کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں تو فوراً میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔