اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم پروفیشنل فائٹ جیتنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے، کوئی حکومتی عہدیدار استقبال کے لیے نہیں آیا، ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی ٹرینرز کی محنت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔
پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم اپنی پروفیشنل لائف کے نویں مقابلے میں فلپائنی حریف کو شکست دے کر اسلام آباد پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم ملک کا نام روشن کرنے پر پُرمسرت دکھائی دیئے۔
انہوں نے کامیابی کو اپنے ٹرینرز کی محنت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے نام کر دی۔ پاکستانی باکسر کی شاندار کامیابی کے باوجود کوئی حکومتی نمائندہ ان کے استقبال کے لئے نہیں آیا۔