کراچی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل باکسنگ جمنازیم کا منصوبہ تاحال زیر التواء پڑا ہوا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے بڑا کارنامہ دکھاتے ہوئے چار کروڑ کا منصوبہ دس کروڑ روپے تک پہنچا دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے بڑا کارنامہ دکھا دیا، چار کروڑ روپے سے شروع ہونے والا انٹرنیشنل باکسنگ جمنازیم کا منصوبہ تاحال زیر التواء ہے اور اس کی لاگت 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل باکسنگ جمنازیم کا منصوبہ 2005ء میں شروع ہوا تھا جسے 2008ء میں مکمل ہونا تھا، نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی میں پروجیکٹ کے لئے دو کروڑ روپے بھی جاری کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل جمنازیم کا کام آخری مراحل میں ہے، جمنازیم میں امریکن فلورنگ کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جمنازیم میں 52 انڈرو گیمز کھیلے جائیں گے جبکہ سٹیڈیم میں 2 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔