جدہ: (دنیا نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے آسٹریلوی حریف بلی ڈب کو ناک آؤٹ کر کے ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
45 باؤٹس کی تجربہ کاری کو 33 فائٹس کرنے والے عامر خان نے شدید دھچکا دیا۔ خوبصورت سٹائل سے حریف پر حاوی رہے، چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے حریف کو زیر کر دیا۔
کنگ خان نے کہا کہ فائٹ کے شروع سے ہی پراعتماد تھے، فلپائن کے مینی پیکیاؤ کو جدہ میں ہی مقابلے کی دعوت دے دی۔ لائیو فائٹ دیکھنے والوں میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شامل تھے جو خوب محظوظ ہوئے اور عامر خان کو مبارکباد دی۔