دبئی: (دنیا نیوز) باکسنگ رِنگ میں ایک اور تگڑے پاکستانی کا اضافہ ہو گیا۔ گلگت بلتستان کے عثمان وزیر نے دبئی میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ باکسنگ کنگ عامر خان بھی ان کے مداح نکلے۔
دبئی کے انٹرنیشنل باکسنگ ارینا میں گلگت بلتستان کے سپوت عثمان وزیر کی رنگ میں دبنگ انٹری ہوئی۔ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر "پاکستان زندہ باد" کا ملی نغمہ چلایا گیا۔ "دی ایشین بوائے" کے نام سے شہرت پانے والے عثمان وزیر نے مراکشی حریف کو ٹف ٹائم ہی نہیں دیا بلکہ فتح اپنے نام کی۔
عثمان وزیر کی پہلی پروفیشنل فائٹ کو دیکھنے کے لیے باکسنگ کنگ عامر خان بھی موجود تھے۔ عامر خان نے عثمان وزیر کی پھرتی، مہارت اور زبردست ٹیکنیک کو دیکھ بہت خوش ہوئے اور انہیں پاکستان کا بہترین باکسنگ مستقبل قرار دے دیا۔ عثمان وزیر کی اس یادگار فائٹ اور پرفارمنس سے پرستار بھی بے حد محظوظ ہوئے۔