لاس اینجلس: (دنیا نیوز) باکسنگ رنگ میں فتوحات کی ففٹی مکمل کر کے کیرئر ختم کرنے والے فلائیڈ مے ویدر نے پھر دبنگ انٹری ڈال دی، اکتیس دسمبر کو جاپان کے کک باکسر ناسوکاوا کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔
امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے دوبارہ رِنگ میں آنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ سال اگست میں مک گریگر کو ہرا کر کامیابیوں کی تعداد کو پچاس تک پہنچانے کے بعد مے ویدر نے باکسنگ کو گڈ بائے کہہ دیا تھا۔
امریکی فائٹر نے اب جاپان کے کک باکسر ناسوکاوا کے خلاف زور بازو دکھائیں گے۔ مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی کے زیر اہتمام منعقد یہ مقابلہ رواں سال اکتیس دسمبر کو شیڈول ہے۔ مے ویدر کی اس سے پہلے یو ایف سی فائٹر خبیب اور باکسر مینی پیکاؤ سے بات چل رہی تھی۔