میکسیکو (دنیا نیوز ) میکیسیکن باکسر کینیلو الویرز کا کھیلوں کی دنیا کا مہنگا ترین معاہدہ ہو گیا، دوسال قبل پاکستان نژاد برطانوی فائٹر عامر خان کو شکست دینے والے مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن پانچ سال میں گیارہ فائٹ کے پابند ہوں گے۔
میکسیکن باکسر کینیلو الویرز کا نجی کمپنی کے ساتھ تین سو پینسٹھ ملین ڈالر کا کنٹریکٹ ہوگیا، مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن پانچ سال میں گیارہ فائٹ کریں گے۔کینیلو الویرز نے دو سال پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو شکست دی تھی۔ سپورٹس کی نشریاتی نئی امریکی کمپنی نے نیا اور مہنگا ترین معاہدہ کر کے بڑے بڑوں کو ناک آؤٹ کر دیا ہے