لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں، اب ان کا مقابلہ ہے کینیڈین باکسر فل گریکو سے جنہوں نے جنوری میں عامر خان کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کر کے انہیں غصہ دلا دیا تھا۔
کینیڈین باکسر فِل گریکو اور عامر خان کا آج امتحان ہے، دونوں کھلاڑیوں میں ویلٹر ویٹ ٹائٹل کیلئے جنگ ہوگی، جس کیلئے باکسنگ لورز کو کانٹے کے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے، کینیڈین باکسر نے جنوری میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عامر خان کی ذاتی زندگی سے متعلق تبصرہ کیا تھا جس پر دونوں میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔