لندن: (سپورٹس ڈیسک) باکسر عامر خان پر 27 سالہ انگلش ماڈل گرل دیشا عبدالغنی نے فون پر تنگ کرنے کا الزام لگا دیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نئی مشکل میں گرفتار ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 27 سالہ انگلش ماڈل گرل دیشا عبدالغنی نے الزام عائد کیا ہے کہ جب فریال مخدوم امید سے تھیں اور امریکا چھوڑ کر لندن گئیں تو اس دوران عامر خان نے مجھ سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عامر خان مجھے بار بار فون کر کے تنگ کرتے اور مجھے سان فرانسسکو آنے کیلئے کہا۔ دیشا عبدالغنی نے کہا میرے لئے یہ بہت عجیب تھا کیونکہ وہ شادی شدہ ہو کر ایسی حرکتیں کر رہے تھے۔