تین روزہ میلے میں پنجاب کی آرزو اشرف ، رخسانہ پروین اور سندھ کی رضیہ بانو نے اپنی اپنی کیٹگری میں گولڈ میڈل جیت لئے
کراچی (دنیا نیوز ) پہلی ویمن باکسنگ میں پنجابی کڑیاں جیت گئیں، سندھ کی جانب سے رضیہ بانو نے 51 کلوگرام میں کامیابی حاصل کی، بیشتر لڑکیاں چند ہفتے کی تیاری کے بعد رنگ میں اتری تھیں اور اس چیمپئن شپ کے بعد یہی کھیل ان کا اوڑھنا بچھونا بن گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ لڑکیاں باکسنگ رنگ میں اتری ہیں۔
اس پہلے قدم پر وہ اعتماد نہیں مگر کچھ نیا کرنے کے عزم نے انہیں صنف نازک سے باکسر بنا دیا ہے۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں اس تین روزہ میلے میں پنجاب کی آرزو اشرف اور رخسانہ پروین جب کہ سندھ کی رضیہ بانو نے اپنی اپنی کلاس میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔ فاتح لڑکیوں کو 15 پندرہ ہزار روپے انعام دیئے گئے۔ رقم بہت کم مگر کیرئر کی پہلی جیت کا خمار ان کے دلوں میں نیا جذبہ اور آگے بڑھنے کی نئی لگن پیدا کر رہا ہے۔